آئی ایم ایف کاکل کوئی جواب آ گیا تو امید ہے کہ خوشخبری ملے گی، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا ہے۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں ہوا جس میں 11 نکاتی ایجنڈا زیر غورکیا گیا، جبکہ وفاقی کابینہ نے ای سی سی، سی سی ایل ایل سی اور کابینہ کمیٹی برائے حکومتی ملکیتی اداروں کے فیصلوں کی توثیق کردی ہے۔
ذرئع کے مطابق وفاقی کابینہ نے مالی سال 2022-23 کی قومی اقتصادی کونسل کی سالانہ رپورٹ پر بھی غور کیا۔
کابینہ اجلاس میں قومی ایکشن پلان ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کا جائزہ لیا گیا اور کابینہ کو عزم استحکام آپریشن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں عالمی ادارہ خوراک کی سپیئر پارٹس کی شپمنٹ افغانستان بھجوانے کے لیے این او سی کی منظوری دے دی، اس کے علاوہ پیر روشن انسٹیٹیوٹ آف پروگریسو سائنسز اینڈ ٹیکنالوجیز کے پہلے ریکٹر کے تقرر کی منظوری بھی دے دی۔
اجلاس کے دوران اسلام آباد میں ورچوئل یونیورسٹی کی پرنسپل سیٹ کے قیام کے لیے اراضی کے حصول کی اجازت دے دی، جبکہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین کا تقرر ایجنڈے کا حصہ رہا۔
وزارت مذہبی اموراور سعودی وزارت اسلامی امور کے درمیان ایم او یو پر دستخط کی منظوری دے دی، اس کے علاوہ بہاولپور کے مرحوم امیر کی جائیداد سے متعلق عمل درآمد کمیٹی کی تشکیل ایجنڈے کا حصہ رہی۔
اجلاس میں فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے تقرر کی منظوری ایجنڈے کا حصہ رہی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
