
مقبوضہ کشمیر میں گرفتاریوں، زمینوں پر قبضے کے خلاف احتجاج ہوگا، غلام محمد صفی
حریت رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گرفتاریوں، زمینوں پر قبضے کے خلاف احتجاج ہوگا۔
مظفرآباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نےخودتسلیم کیاکشمیرمتنازع خطہ ہے، بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد جاری رہےگی، مقبوضہ کشمیرمیں گرفتاریوں، زمینوں پرقبضے کے خلاف احتجاج ہوگا۔
غلام محمدصفی نے کہا کہ حکومت سیاسی، اخلاقی حمایت سے آگے بڑھ کرہرممکن اقدام کرے، کل مقبوضہ کشمیرکےعوام سے اظہاریکجہتی کیاجائے گا، ہم نے دنیامیں اپنے دوستوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔
حریت رہنما نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست کوکشمیرکی حیثیت تبدیل کرنےکی کوشش کی، مسئلہ کشمیرپرجلد بین الاقوامی کانفرنس بلائیں گے، بھارت کواقدامات واپس لینے، بات چیت پرراضی کیاجائے، بھارت نے 5 اگست کے بعد جیلوں کے دروازے کھول دیے۔
غلام محمدصفی نے کہا کہ یاسین ملک کوجھوٹے مقدمے میں جیل میں بند کردیاگیا، ہزاروں کی تعدادمیں حریت قائدین، کارکن، خواتین بچے گرفتارہیں، مقبوضہ کشمیرمیں گھرجلائے جارہےہیں، زمین پرقبضہ کیاجارہاہے، ان کاجرم یہ ہے وہ مقبوضہ کشمیرکوبھارت کا حصہ نہیں سمجھتے۔
حریت رہنما نے مزید کہا کہ وہ بھارت کوکشمیریوں، اقوام عالم سے کیے وعدے پورے کرنے کا کہتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News