Advertisement
Advertisement
Advertisement

“منشیات سے پاک معاشرہ ہمارے بچوں کا حق ہے اور یہ حق انہیں دیں گے”

Now Reading:

“منشیات سے پاک معاشرہ ہمارے بچوں کا حق ہے اور یہ حق انہیں دیں گے”
وزیرداخلہ

نوجوان پاکستان کی تقدیر بدلنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ و انسدادِ منشیات محسن نقوی نے کہا ہے کہ منشیات سے پاک معاشرہ ہمارے بچوں کا حق ہے اور یہ حق انہیں دیں گے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے منشیات کے استعمال اور اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں منشیات کے استعمال سے پیدا ہونے والے مستقل خطرات کو مشترکہ اور جامع اقدامات سے نمٹنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان طویل عرصے سے منشیات کے مضر اثرات اور اس سے وابستہ جرائم، تشدد، خرابی صحت اور پیداواری صلاحیت میں کمی جیسے مسائل کا سامنا کررہا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ حکومت اس چیلنج کی شدت کو تسلیم کرتے ہوئے نیشنل اینٹی نارکوٹکس پالیسی کے تحت منشیات کے استعمال اور اسمگلنگ کے خلاف جامع اقدامات کر رہی ہے، پالیسی میں منشیات کی طلب اور فراہمی میں کمی اور بین الاقوامی تعاون شامل ہے۔

 انکا کہنا تھا کہ معاشرے پر منشیات کے استعمال کے تباہ کن اثرات کے پیشِ نظر اس جنگ کو قومی ترجیح بنانا ناگزیر ہے، منشیات کے استعمال اور اسمگلنگ کے خلاف یہ جنگ اس وقت تک نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوسکتی جب تک ہم بحثیت قوم سب اس میں شانہ بشانہ شامل نہ ہوں۔

Advertisement

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کو منشیات سے پاک، ایک صحت مند معاشرہ بنانے کے عظیم مقصد کے لئے مشترکہ کوششں کرنا ہوں گی، منشیات کے استعمال کی لہر کو روکنے کے لیے آگاہی، کمیونٹی کی شمولیت اور قانون کے نفاذ کو ترجیح دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس اور متعلقہ ادارے منشیات کی خرید و فروخت اور سمگلنگ روکنے کے بھرپور کام کر رہے ہیں، اے این ایف کے افسران اور جوانوں نے منشیات سے پاک پاکستان مشن میں اپنی قیمتی جانیں قربان کی ہیں، اے این ایف کے شہداء کو سلام، آج ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ آئیے منشیات کے استعمال اور اسمگلنگ کے خلاف ہم ایک صحت مند اور منشیات سے پاک پاکستان کی تعمیر کے عزم کا اعادہ کریں، منشیات سے پاک معاشرہ ہمارے بچوں کا حق ہے اور یہ حق انہیں دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر