
بانی پی ٹی آئی کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ملتوی
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ملتوی کردی ہے۔
ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے آغاز پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ ہمیں نوٹس نہیں ملا، ہمیں میڈیا سے پتا چلتا ہے، اس پر کمیشن نے کہا کہ نوٹس بنی گالہ کے پتے پر ارسال کیا گیا تھا۔
وکیل شعیب شاہین نے جواب دیا کہ وہاں تو کوئی نہیں رہتا، دونوں میاں بیوی جیل میں ہیں۔
کمیشن نے استفسار کیا کہ ہائی کورٹ میں آپ کی رٹ کا کیا بنا؟ وکیل نے بتایا کہ ہائی کورٹ میں معاملہ زیر سماعت ہے، عدالت نے کمیشن کو فائینل آرڈر جاری کرنے سے روکا ہے، اگر کمیشن جیل ٹرائل نہیں کرتا تو پروڈکشن آرڈر کے بغیر کیس کیسے آگے چلے گا۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے استدعا کی کہ بانی پی ٹی آئی کے پروڈکشن آرڈر جاری کریں یا جیل ٹرائل کیا جائے۔
الیکشن کمیشن نے پانی پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی مزید سماعت 11 جولائی تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News