Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کے اندرونی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، طاہر اشرفی

Now Reading:

پاکستان کے اندرونی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، طاہر اشرفی
طاہر اشرفی

مدارس کی پہلے بھی حفاظت کی اب بھی کریں گے، طاہر اشرفی

اسلام آباد: پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں کسی بھی قسم کی مداخلت کسی صورت قابل قبول نہیں۔

علامہ طاہر محمود اشرفی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پاکستان علماء کونسل امریکی کانگریس کی قرارداد کو مسترد کرتی ہے، امریکا کا اپنا دہرا معیار اور منافقانہ کردار اس طرح کی قرارداد کے قابل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انتخابات ہمارا اندرونی معاملہ ہے جسے پاکستان کی سیاسی و مذہبی جماعتوں اور عوام نے حل کرنا ہے، حکومت پاکستان کی طرف سے امریکی قرارداد کو مسترد کرنے اور اس پر قرارداد لانے کا فیصلہ درست سمت میں قدم ہے۔

Advertisement

مزید پڑھیں: امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد پر پاکستان کا رد عمل

چیئرمین علماء کونسل کا کہنا ہے کہ پارلیمان میں موجود پاکستان کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین سے اپیل کرتے ہیں کہ امریکی قرارداد کے خلاف متفقہ طور پر قرارداد منظور کریں۔

طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ پاکستان علماء کونسل کل خطبات جمعہ میں امریکی قرارداد کی مذمت کرے گی، پاکستان کے اندرونی معاملات میں کسی بھی قسم کی مداخلت کسی صورت قابل قبول نہیں ہو سکتی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، یہ اول و آخر ایک دفاعی معاہدہ ہے، خواجہ آصف
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر