قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی۔
قومی اسمبلی میں امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے خلاف قرارداد رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک نے پیش کی۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے انتخابات میں کروڑوں پاکستانیوں نےووٹ دیے ہیں، امریکہ اور عالمی برادری غزہ اورکشمیرمیں مظالم کا نوٹس لے جب کہ حکومت پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کرے۔
رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک نے کہا کہ ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت ناقابل قبول ہے، ہمارے ملک میں جس قسم کی مداخلت ہوئی یہ غیرمناسب ہے۔
شائستہ پرویزملک کا کہنا تھا کہ کسی کو زیب نہیں دیتا دوسرے ملک کے معاملات میں دخل اندازی کرے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں جس کی مذمت کرتی ہوں۔
رکن قومی اسمبلی کہتی ہیں کہ اپوزیشن کا جو رویہ ہے اس پرافسوس ہوتا ہے، اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ شرم کریں آپ کے ملک کی خود مختاری کا سوال ہے۔
رکن قومی اسمبلی شگفتہ جمانی نے کہا کہ اپوزیشن کا رویہ دیکھ کرسرشرم سے جھک گیا، امریکہ کو واضح کہتے ہیں کہ ہماری ڈومین میں مداخلت چھوڑ دیں۔
شگفتہ جمانی نے مزید کہا کہ افسوس کرنا چاہیے ایسے لوگوں کو جو ان کے کندھوں پرچڑھ کر آتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
