
مسجد نبویﷺ میں آنے والے بزرگوں اور معذوروں کے لیے سہولیات میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مدینہ منورہ کی مسجد نبوی میں عمر رسیدہ افراد اور معذور افراد پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے حجاج کرام اور زائرین کی خدمت کے لئے جنرل اتھارٹی برائے امور مقدسہ اپنی کوششوں کو تیز کر رہی ہے۔
اتھارٹی عمر رسیدہ افراد اور معذور افراد کے لیے اعلیٰ ترین اور بہترین خدمات فراہم کرنے پر کام کر رہی ہے، مسجد کے دروازوں کے قریب 10 مخصوص نماز کی جگہیں، شمالی توسیع میں چار نماز کے کمرے، مغربی توسیع میں تین نماز کے کمرے اور مشرقی توسیع میں تین نماز کے کمرے تیار کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ مسجد نبوی کی چھت پر گونگے بہرے افراد کے لیے ایک خصوصی کمرہ بھی تیار کیا گیا ہے جس میں 100 افراد نماز ادا کر سکتے ہیں، جس سے وہ سائن لینگویج تشریح کے ذریعے جمعہ کے خطبے کے مندرجات کو سمجھ سکتے ہیں۔
اتھارٹی کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات میں مسجد نبوی اور اس کے صحن کے اندر زائرین اور نمازیوں کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لئے الیکٹرک گالف کارٹس اور وہیل چیئرز شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News