ہم وفاق میں ہوتے تو 300 یونٹ تک بجلی فری فراہم کرچکے ہوتے، ناصر حسین
کراچی: صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کہتے ہیں کہ ہم وفاق میں ہوتے تو 300 یونٹ تک بجلی فری فراہم کرچکے ہوتے۔
سندھ کے صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے کہا کہ جن گھروں میں بجلی نہیں وہاں سولرپینل دیں گے، ہم وفاق میں ہوتے تو 300 یونٹ تک بجلی فری فراہم کرچکے ہوتے۔
ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ حیسکو اور سیپکو میں مزید پارکس بنانے جارہے ہیں، سولرپینل کے لئے اولین ترجیح وہ لوگ ہیں جن کے گھر بجلی نہیں۔
صوبائی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ بجلی چوری بالکل نہیں ہونی چاہیے، کچھ عادی لوگ ہیں جو بجلی چوری کرتے ہیں۔
ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ ایسا طبقہ بھی ہے جو مجبوری میں بجلی کا بل نہیں بھرپا رہے ہیں، بجلی چوری کے خلاف کے الیکٹرک سے تعاون کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
