
پنجاب اسمبلی میں امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف قرارداد منظور
لاہور: پنجاب اسمبلی میں امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی۔
حکومتی رکن احسن رضا خان نے امریکی ایوان نمائندگان میں کانگریس کی جانب سے پاس کی جانے والی قرارداد کی مذمت پر قرارداد پنجاب اسمبلی میں پیش کی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ امریکی قرارداد پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے، امریکی قرارداد پاکستان میں ہیجانی کیفیت پیدا کرنے کی کوشش ہے جب کہ پاکستان کے عام انتخابات کو اس قرارداد کے ذریعے متنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔
قرارداد کے مطابق عام انتخابات میں فرقہ واریت دھمکیوں تشدد اور کارروائیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جسے متنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی، پاکستان کے تمام ادارے آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتے ہیں جب کہ پاکستان جمہوری اقدار کا پاسدار ہے۔
متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالی کو اس قرارداد میں غلط انداز میں پیش کیا گیا، امریکی قرارداد یہودی سازش کا حصہ ہے جو ملکی عدم استحکام کو فروغ دینے کے لئے یہودی لابی کی طرف سے لائی گئی۔
قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان سیاسی جماعتیں اور جمہوریت کے حوالے سے شعور رکھتا ہے، امریکی کانگریس کو دوسروں کے امور میں مداخلت کے بجائے فلسطین و کشمیر کے کاذ کی حمایت کرنی چاہیے جب کہ امریکی کانگریس کی قرارداد پاکستان اور امریکہ کے دو طرفہ تعلقات کی عکاس نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News