
وزیراعظم ہاؤس میں وزارتوں کی تقریبات منعقد کرنے کیلئے پالیسی و ضوابط جاری
اسلام آباد: وزیراعظم ہاؤس میں وزارتوں کی تقریبات منعقد کرنے کے لیے پالیسی اور ضوابط جاری کردیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں تقریب کے انعقاد کے لیے متعلقہ وزارت ذمہ دار ہوگی، تقریب کے اخراجات متعلقہ وزارت برداشت کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آفس صرف جگہ اور دستیاب سہولیات فراہم کرنے کا پابند ہوگا، متعلقہ وزارت مہمانوں کی فہرست وزیراعظم افس کو 24 گھنٹے قبل فراہم کرنے کی پابند ہوگی جبکہ مہمانوں کے پاس دعوت نامہ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی کسی تقریب میں موبائل فون کیمرہ لے جانے پر پابندی ہوگی، تقریبات میں فوٹوگرافی کرنے یا ویڈیو بنانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News