Advertisement
Advertisement
Advertisement

پلاسٹک کی آلودگی کو ختم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، مریم نواز

Now Reading:

پلاسٹک کی آلودگی کو ختم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، مریم نواز
مریم نواز

پوری قوم پاکستان کرکٹ ٹیم کی تاریخی فتح پر خوش ہے، مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پلاسٹک کی آلودگی کو ختم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے “ورلڈ پلاسٹک بیگ فری ڈے” پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آج ہم پنجاب میں پلاسٹک بیگ کے استعمال کو ختم کرنے کے لیے اپنے عزم کی تجدید کرتے ہیں، پلاسٹک کی آلودگی ایک بڑا ماحولیاتی خطرہ ہے اور اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے فیصلہ کن اقدام کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہری پلاسٹک بیگ کی پیداوار، فروخت اور استعمال پر پابندی کے قانون پر عملدرآمد یقینی بنانے میں حکومت کا ساتھ دیں، ہمارا مقصد ایک پلاسٹک فری پنجاب بنانا ہے، جہاں ہماری ندیاں، پارکس اور شہر پلاسٹک کی آلودگی سے پاک ہوں۔

مریم نواز نے کہا کہ ‘نو ٹو پلاسٹک’ مہم کا مقصد پلاسٹک کی فضلہ کو کم کرنا اور پائیدار متبادل کو فروغ دینا ہے، پلاسٹک کا استعمال محدود کرنے سے ہم آنے والی نسلوں کے لیے صاف اور صحت مند ماحول کو یقینی بنا سکتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ شہری پلاسٹک بیگ کی جگہ بائیو ڈی گریڈایبل بیگز استعمال کریں، پلاسٹک کے ہمارے صحت اور ماحول پر مضر اثرات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ماحول دوست متبادل کو اپنانے سےماحولیاتی اثرات کو نمایاں طور پر کم کر سکتے ہیں، “نو ٹو پلاسٹک” مہم میں حکومتی عہدیدار، ماحولیاتی کارکنان اور عوام کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پشاورمیں پولیس موبائل پر حملہ ،دھماکے میں 4 اہلکار زخمی
بارشوں کے باعث دریاؤں کے بہاؤ میں اضافے کا الرٹ جاری
آئی ایم ایف سے اقتصادی جائزہ مذاکرات، بعض اہم اہداف تاحال نامکمل
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
آزاد کشمیر مذاکراتی کمیٹی کا قیام خوش آئند قرار، وزیراعظم کا اقدام جمہوری سوچ اور عوام دوستی کامظہر
دورہ چین میں جس شہرگیا بے پناہ محبت ملی ، صدرمملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر