Advertisement
Advertisement
Advertisement

فلسطین میں فوری غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں، وزیراعظم

Now Reading:

فلسطین میں فوری غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں، وزیراعظم
ایس سی او پلس سمٹ آستانہ

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ فلسطین میں فوری غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں، غیرملکی قبضےکی وجہ سے تنازعات سراٹھا رہے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے آستانہ ایس سی او پلس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قازقستان کے صدرکوایس سی او کے کامیاب انعقاد پرمبارکباد دیتا ہوں، غیرملکی قبضےکی وجہ سے تنازعات سراٹھا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسلاموفوبیاایک بڑامسئلہ ہے، اسرائیل نے فلسطینیوں پرظلم کا بازارگرم کررکھا ہے، اسرائیل فلسطین میں نسل کشی کررہا ہے، تنازعات کا پرامن حل ضروری ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے خطاب میں کہا کہ عالمی عدالت انصاف نے بھی اسرائیلی مظالم کانوٹس لیاہے، اقوام متحدہ کوطویل المدتی تنازعات کے حل کےلیے کرداراداکرناچاہیے، اسرائیل جنگی جرائم کامرتکب ہورہاہے۔

وزیراعظم نے ایس سی او پلس سمٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج جن دستاویزات پراتفاق رائے ہوا وہ اہم ہیں، دستاویزات ایس سی او اہداف کے حصول میں اہم کردارادا کریں گی، فلسطین میں فوری غیرمشروط جنگ بندی کامطالبہ کرتےہیں۔

Advertisement

وزیراعظم نے مزید کہا کہ تمام تصفیہ طلب مسائل کا پرامن حل چاہتے ہیں، ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سےدنیا کو چیلنجزکا سامنا ہے، کوروناکے سبب دنیا کوسماجی، معاشی مسائل جھیلنے پڑے، ماحولیاتی تبدیلی سےلاکھوں لوگ متاثرہورہےہیں۔

اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس سی او اجلاس سے خطاب پر خوشی ہے، آستانہ خوبصورت شہر ہے، مہمان نوازی پر مشکور ہوں، اجلاس میں شرکت میرے لیے باعث اعزاز ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر