 
                                                      پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا فوری طور پر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان
کراچی: پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے فوری طور پر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ہڑتال بہت کامیاب رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مالاکنڈ میں اے سی اور ڈی سیز کو بلا کر دھمکی دی گئیں کہ پمپ بند کردیں گے جب کہ مالاکنڈ، سوات اور ہزارہ میں دو فرلانگ کی گاڑیاں لگی ہوئی ہیں اور وہاں سیاح بہت بڑی تعداد میں موجود ہیں۔
عبدالسمیع خان نے کہا کہ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے فوری طور پر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ شمالی علاقہ جات پر سیاحوں کے پھنسنے کے باعث فوری طور پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے ملک گیر ہڑتال کے اگلے لائحہ عمل کے لیے ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا تھا جس میں فوری طور پر ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 