مون سون بارشیں؛ وزیراعظم کی متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت
وزیراعظم نے بیورو کریسی پرعدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاور سیکٹر کے امور میں آزاد ماہرین کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بیورو کریسی کی بریفنگ سے بہت سی معلومات متضاد نکلیں، جبکہ پن بجلی منصوبوں، نیٹ میٹرنگ، سولرائزیشن سے متعلق آزاد ماہرین سے آراء لی جائیں گی، اس کے علاوہ بجلی کی قیمتوں سے متعلق بھی آزاد ماہرین سے خدمات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ درآمدی کول پاور پلانٹس کو تھر کول پر منتقل کرنے سے متعلق بریفنگ پر بھی ماہرین سے رابطہ کر لیا گیا ہے، اس کے علاوہ بجلی کی پیداواری اور تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری پر ماہرین سے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاور سیکٹرکی اصلاحات بھی نجی ماہرین کی مشاورت سے کی جائے گی، جبکہ وزیراعظم آفس نے انرجی امور کے ماہرین سے رابطہ کر لیا ہے، اس کے علاوہ بیوروکریسی کی جانب سے ورکنگ پیپرز آزاد ماہرین کو بھجوا دیے گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ پاور سیکٹر کے امور پر آزاد ماہرین پر مشتمل کمیٹی یا کونسل تشکیل دیے جانے کا امکان ہے اس حوالے سے وزیراعظم نے وزیر توانائی کو بھی ٹاسک دے دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
