Advertisement
Advertisement
Advertisement

سمندری طوفان بیرل کے باعث امریکی ایئرلائنز کی 1300 سے زائد پروازیں منسوخ

Now Reading:

سمندری طوفان بیرل کے باعث امریکی ایئرلائنز کی 1300 سے زائد پروازیں منسوخ

امریکی ریاست ٹیکساس کے ساحلوں سے ٹکرانے والے خطرناک سمندری طوفان ’بیرل‘ کے باعث امریکی ایئرلائنز کی 1300 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں ہیں۔

امریکہ میں فضائی کمپنیوں نے آج سمندری طوفان بیرل کے شدت اختیار کرنے اور ٹیکساس سے ٹکرانے کے بعد 1300 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی ہیں، جبکہ ٹیکساس کی سب سے بڑی بندرگاہوں نے بھی اتوار کے روز بیریل میں شدت کے بعد آپریشن اور بحری جہازوں کی آمدورفت بند کردی۔

فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ فلائٹ اویئر کے مطابق صبح 8 بج کر 16 منٹ تک کل 1354 پروازیں منسوخ اور 773 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

ایک نجی ایئرلائنز 405 پروازوں کے ساتھ اس فہرست میں سرفہرست ہے جبکہ دوسری نجی ایئرلائنز 268 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

نجی ایئرلائنز کے ترجمان نے کہا کہ وہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور طوفان کی وجہ سے ہیوسٹن اور جنوبی ٹیکساس میں پیر کو اپنی پروازوں کے شیڈول کو فعال طور پر ایڈجسٹ کیا ہے۔

Advertisement

امریکی کی دو نجی ایئرلائنز نے سمندری طوفان بیرل کا حوالہ دیتے ہوئے ٹریول ایڈوائزری بھی جاری کی جس سے آسٹن، کارپس کرسٹی، ہارلنگن اور ہیوسٹن سمیت خطے کے دیگر ہوائی اڈوں پر پروازیں متاثر ہوئیں۔

امریکہ کے نیشنل ہریکین سینٹر (این ایچ سی) نے کہا ہے کہ سیزن کا سب سے پہلا کیٹیگری 5 سمندری طوفان بیرل ٹیکساس کے ساحلی قصبے ماتاگوردا کے قریب سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں خطرناک طوفانی لہریں اٹھیں۔

ٹیکساس کی سب سے بڑی بندرگاہوں نے بھی اتوار کے روز بیریل کی شدت میں اضافے کے بعد آپریشن اور بحری جہازوں کی آمدورفت بند کردی۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے خبردار کیا ہے کہ ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ سفر متاثر ہو سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین میں کرپشن کیخلاف بڑی کارروائی ، اعلیٰ فوجی عہدیدار سمیت 9 افسران برطرف
مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ، بھارتی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بڑی تنزلی
آسام میں بھارتی گرفت کمزور، ایک سال میں 35 بھارتی فوجی باغیوں کے ہاتھوں ہلاک
اگر ضرورت پڑی توکوئی امریکی سرپرستی میں حماس کوختم کرےگا، ڈونلڈٹرمپ
پیوٹن کا ٹرمپ کو فون، مشرق وسطیٰ میں قیام امن پر مبارکباد دی
مکہ مکرمہ، جدید ترین شاہ سلمان گیٹ منصوبے کا اعلان کر دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر