
200 یونٹ تک صارفین کیلئے بجلی کا ٹیرف بڑھانے کا فیصلہ واپس لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سمری کی وفاقی کابینہ سے منظوری لینے کی ہدایت کر دی ہے، سمری میں جولائی تا ستمبر 2024 کیلئے 200 یونٹ تک والے صارفین کو ریلیف دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
حکومت ٹیرف پر ریلیف دینے کیلئے تقریباً 50 ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔
وفاقی کابینہ نے بجلی کے فی یونٹ ٹیرف میں 7 روپے 12 پیسے تک اضافہ منظور کیا تھا، اور 200 یونٹ تک پروٹیکیٹڈ، نان پروٹیکٹیڈ صارفین کیلئے اضافہ منظور کیا تھا۔
100یونٹ تک پروٹیکیٹڈ صارفین کے ٹیرف میں 3.95 روپے اضافہ منظور کیا گیا تھا، جبکہ 200 یونٹ تک پروٹیکیٹڈ صارفین کا ٹیرف 4.10 روپے بڑھانے کی منظوری دی گئی تھی۔
100یونٹ نان پروٹیکیٹڈ صارفین کے ٹیرف میں 7.11 روپے اضافہ منظور کیا گیا تھا اور 200 یونٹ نان پروٹیکیٹڈ صارفین کے ٹیرف میں 7.12 روپے اضافہ منظور کیا گیا تھا۔
50ذرائع کے مطابق 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ ٹیرف 3.95 روپے برقرار رہے گا اور 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ ٹیرف 7.74 روپے برقرار رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News