Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوروناوائرس سے متاثرہ پہلا امریکی فوجی ہلاک ہوگیا

Now Reading:

کوروناوائرس سے متاثرہ پہلا امریکی فوجی ہلاک ہوگیا
کوروناوائرس سے متاثرہ پہلا امریکی فوجی ہلاک ہوگیا

امریکی وزارت دفاع  پینٹاگان  کے جاری کردہ  بیان کے مطابق  کرونا وائرس کے متاثرین فوجی اہلکاروں   میں شامل پہلا امریکی فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔

پینٹاگان نے بیان میں واضح  کیا  کہ نیوجرسی میں نیشنل گارڈز سے تعلق رکھنے والا کرونا سے متاثرہ فوجی اہل کار کیپٹن ڈگلس ہیکوک 21 مارچ سے ہسپتال میں زیر علاج تھا۔ وہ ہفتے کے روز ہلاک   ہو گیا۔

ہیکوک نیشنل گارڈز میں طبی معاون کے طور پر فرائض انجام دے رہا تھا۔ وہ امریکا میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے کی جانے والی امدادی کوششوں میں بھی شریک رہا۔

امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کا کہنا ہے کہ “ہمارے لیے آج کا دن غم اور رنج کا ہے ،،، ہم نے کرونا کے سبب امریکی عسکری خدمت میں سرگرم پہلا اہل کار کھو دیا”۔

امریکی وزارت دفاع نے اتوار کے روز اعلان میں بتایا کہ اب تک امریکی فوج کے 568 اہل کار کرونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

Advertisement

امریکا میں اتوار کی شام تک کرونا وائرس کے 1.63 لاکھ سے زیادہ کیس سامنے آ چکے ہیں۔ ان میں کم از کم 5506 افراد صحت یاب ہو گئے جب کہ ہلاک   ہونے  والوں کی کم از کم تعداد 3148 ہو چکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ کے لیے امدادی مشن: گلوبل صمود فلوٹیلا کے قریب مشکوک ڈرونز کی پرواز
امریکا نے مغربی ممالک کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے کو نمائشی اقدام قرار دے دیا
اقوام متحدہ میں مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر سربراہی کانفرنس آج
آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت القدس ہوگا ، حماس کا ردعمل
برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیا
کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی، نیتن یاہو اپنی ہٹ دھرمی پر قائم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر