Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہر محکمہ اورہر صوبہ منشیات کے خلاف کارروائیاں کرے، شرجیل انعام میمن

Now Reading:

ہر محکمہ اورہر صوبہ منشیات کے خلاف کارروائیاں کرے، شرجیل انعام میمن
پیپلز ہاؤسنگ اسکیم محض ایک پروجیکٹ نہیں، اس سے کہیں آگے ہے، شرجیل انعام میمن

پیپلز ہاؤسنگ اسکیم محض ایک پروجیکٹ نہیں، اس سے کہیں آگے ہے، شرجیل انعام میمن

سینئروزیرشرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہر محکمہ اورہر صوبہ منشیات کے خلاف کارروائیاں کرے۔

وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے حوالے سے معاشرہ خطرناک صورتحال سے دوچار ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ پولیس نے گذشتہ چھ ماہ میں 7632 افراد کو منشیات کے الزام میں گرفتار کیا ہے، اس کے علاوہ 16 مارچ سے اب تک 141 کارروائیاں کی گئی ہیں، جن میں 158 لوگ گرفتار ہوئے، 14 گاڑیاں پکڑی گئیں ہیں۔

وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ باسط خواجا نامی ایک اور ملزم شہر کے پوش علائقوں میں ڈرگ فروخت کرتا تھا گرفتار ہوا ہے لیکن عدالت سے اسے بہت جلد ضمانت مل گئی، لیکن محکمہ نارکو ٹیکس سندھ منشیات خلاف بھرپور جذبے سے کام جاری رکھے گا، اس کے علاوہ ہماری درخواست پر وزیراعلی نے ہمیں مزید افسران ڈیپوٹیشن پردیئے ہیں۔

سینئروزیرشرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش قربان شاہ کے اکائونٹ میں منشیات کے پیسے بھیجے جاتے تھے، جبکہ ملزم کے موبائل فون سے ٹھوس شواہد حاصل ہوئے ہیں، وہ شخص اسلام آباد میں موجود ہے، اس کی گرفتاری کے لئے وزارت داخلہ ۔سے رابطہ کریں گے

Advertisement

 شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ایک بینک کو 23 مئی کو خط لکھا گیا لیکن اس نے اب تک جواب نہیں دیا، اس کےعلاوہ ہم نے ایک ملزم باسط خواجہ گرفتار کیا، کراچی کے پوش علاقے میں منشیات فراہم کرتا تھا، وہ بھی اسلام آباد سے منشیات لاتا تھا، اس ملزم کی ضمانت ہوگئی، لیکن محکمہ ایکسائز کو نوٹس تک نہیں دیئے گئے، جبکہ محکمہ ایکسائز پوری تندہی سے منشیات کے خلاف جہاد کرتا رہے گا۔

وزیراطلاعات سندھ نے یہ بھی کہا کہ پولیس نے 6 ماہ میں 7632 لوگوں کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کی گئی ہے، اس  کے علاوہ ہم نے حب ریورروڈ پرایکسائیزنارکوٹیکس کی چیک پوسٹ قائم کر دی ہے، جبکہ منشیات کو روکنے کیلئے سپر ہائے وے اور نیشنل ہائے وے پر بھی چیک پوسٹ قائم کر رہے ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پولیس اورایکسائز کے ساتھ مقابلوں میں 6 سے سات منشیات فروش مارے گئے، جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ سپر ہائی وے پر 10 دن میں چوکی قائم ہو جائے گی۔

وزیراطلاعات سندھ نے یہ بھی کہا کہ منشیات فروش فوڈ ڈلیوری بوائز کی مدد سے شہر میں منشیات سپلائے کررہے ہیں، جبکہ ڈرگس کے پیسے آن لائن وصول کیے جاتے ہیں، اس کے علاوہ  اسکولزمیں ہم بچوں کے رینڈم ڈرگس ٹیسٹ کرنے جا رہے ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ منشیات کے خلاف سندھ اسمبلی نے اس حوالے سے حکومت کو یک آواز مینڈیٹ دیا ہے، جبکہ آج بھی کافی والدین نے معاشرے میں بدنامی کے باعث اپنے منشیات کے عادی بچوں کو گھروں کے اندر زنجیروں میں باندھا ہوا ہے، اس کے علاوہ محکمہ نارکو ٹیکس کا کرائم ڈیٹا کل سے ڈیجیٹل بنا رہے ہیں۔

وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ چاربینک اکائونٹس ہم نے پکڑے، جن میں منشیات کے پیسے آتے ہیں، اس کے علاوہ مختلف کمپنیز جو فوڈ ڈیلوری کرتی ہیں، ملزمان نے بتایا کہ پیزاز کے ساتھ ڈرگس بھی بھیجی جاتی ہیں۔

Advertisement

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اسکول میں بچوں کی سرپرائز رینڈم چیکنگ ہوگی، سب کو اعتماد میں لیا جائے گا، جس بچے کا ڈرگ ٹیسٹ مثبت آئے گا صرف اس کے والدین کو مطلع کیا جائے گا، جبکہ متعدد لوگوں کے بچے گھروں میں زنجیروں سے بندھے ہیں، بدنامی کے ڈر سے بتاتے نہیں ہیں، اس کے علاوہ آج سے ڈجیٹل ڈیٹا بنائیں گے، اس ڈیٹا کی دیگر اداروں سے شیئرنگ بھی ہوگی۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ گذشتہ سال حکومت سندھ نے جو اہداف دیئے تھے وہ 130 ارب تھے جبکہ محکمہ ایکسائز نے 110 فیصد ٹیکس کلیکشن کی ہے۔

وزیراطلاعات سندھ نے یہ بھی کہا کہ جو گاڑیاں ڈیوٹیزادا نہیں کرتی تھیں ان سے ڈیوٹیز وصول کی گئیں، جبکہ لوگ سہولیات کی کمی کی وجہ سے دفتر نہیں آتے تھے ایسے لوگوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کیے گئے ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پریمئم نمبر پلیٹس کی پہلی نیلامی کامیابی کے ساتھ ہوئی جبکہ نیلامی کی رقم سیلاب زدگان کے گھر بنانے والے پروجیکٹ میں دی جائے گی۔

 وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ حکومت سندھ 21 لاکھ خاندانوں کے لئے گھر بنانے جا رہی ہے، اس کے علاوہ 67  کروڑ روپے جمع ہوئے ہیں اس سے 2251 گھر بنائے جا سکیں گے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پریمئم نمبر پلیٹس کے لئے الگ دفتر قائم کررہے ہیں، جبکہ پریمئم نمبر پلیٹس کی نیلامی ہوگی، چوائس نمبر پلیٹس کی فیس روائز کی جائے گی۔

Advertisement

وزیراطلاعات سندھ نے کانفرنس کے دوران کہا کہ مون سون کے دوران بارشوں کے حوالے سے حکومت سندھ نے بھرپور تیاری کی ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر