Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا کے حوالے سے اچھی خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں، اجمل وزیر

Now Reading:

کورونا کے حوالے سے اچھی خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں، اجمل وزیر
اجمل

مشیر اطلاعات اجمل وزیر کہتے ہیں کہ کورونا کے حوالے سے اچھی خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں، مزید 10 افراد کی رپورٹ نیگٹیو آنے کے بعد گھروں کو روانہ  کردیا گیا جبکہ حیات آباد میں 80 گھرانوں پر مشتمل اسٹریٹ  کوقرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے میڈیا بریفنگ کرتے ہوئے بتایا کہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں کورونا ٹیسٹنگ کا استعداد بڑھانے سمیت کوہاٹ اور سوات میں بھی ٹیسٹنگ لیبارٹریا ں قائم کی جارہی ہیں۔

اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ صوبے میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے، پنجاب سے آٹے کی ترسیل کا عمل جاری ہے، ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔

یاد رہے کہ آج وزیر اعلی ہاوس میں وزیر اعلی محمود خان کی زیرصدارت کورونا کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں کورکمانڈر پشاور، آئی جی  اور وزیر صحت سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی، اجلاس میں کورونا سے نمٹنے کے حوالے سے وزیر اعلی کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

Advertisement

اجلاس میں کورونا کے خاتمے کے لئے کئے گئے اقدامات پر تسلی کا اظہار کیا گیا اور بتایا گیا کہ ورونا سے بچاؤ کے لئے حفاظتی سامان کے 3 کنٹینر مختلف اضلاع کو روانہ کئے گئے ہیں جبکہ مزید حفاظتی سامان بھی اضلاع کو پہنچایا جائیگا۔

اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ صوبے میں اشیاء خوردونوش کی دستیابی اور مقررہ قیمتوں پر فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے اور کل میں نے خود پشاور کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور اسیاء کوردنوش کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ صوبے میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے پنجاب سے آٹے کی ترسیل کا عمل جاری ہے، مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کو بلکل برداشت نہیں کیا جائیگا ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
کراچی، شاہراہِ فیصل ناتھا خان پل پر ایک اور شگاف، ٹریفک کی روانی متاثر
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر