حکومتی پارلیمانی پارٹی نے ریاستی ملکیتی کاروباری اداروں کے بل کی توثیق کردی
اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے ریاستی ملکیتی کاروباری اداروں کے بل کی توثیق کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔
وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی ارکان کو بجلی صارفین کے لیے ریلیف پر بھی بریفنگ دی۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ حکومت چھوٹے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے 50 ارب روپے سبسڈی دے گی۔
ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ریاستی ملکیتی کاروباری اداروں سے متعلق بل پر غور کیا گیا جب کہ بل کی قومی اسمبلی سے منظوری سے متعلق حکمران جماعت نے حکمت عملی پر بھی غور کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے ریاستی ملکیتی کاروباری اداروں کے بل کی توثیق کردی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
