Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس کا اعلامیہ جاری

Now Reading:

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس کا اعلامیہ جاری
ہر دو ماہ بعد کارکردگی جائزہ، اچھی کارکردگی پر شاباش، غفلت پر کارروائی ہوگی: وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے پاکستان پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کوختم کرنےکےلائحہ عمل کی منظوری دے دی ہے اور پی ڈبلیو ڈی کے وفاقی ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کے لیے کمپنی بنائی جائے گی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ کےنام سےکمپنی بنائی جائےگی اور صوبائی نوعیت کےترقیاتی منصوبوں کو متعلقہ صوبائی اداروں کے حوالے کیا جائے گا۔

پی ڈبلیو ڈی کو تفویض شدہ کاموں کے لیے ایسٹ اینڈ فیسلٹی مینجمنٹ کمپنی بنے گی، پی ڈبلیوڈی کے عملے کی متعلقہ وزارتوں میں منتقلی کی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق گولڈن ہینڈ شیک اسکیم عمل میں لائی جائے گی، اور پاک پی ڈبلیو ڈی کی املاک کے ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کی جائے گی۔

Advertisement

کابینہ کی ٹرانزیشن کا یہ عمل 2 ہفتوں کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں اور کابینہ کوحکومتی حجم کو کم کرنے سے متعلق کمیٹی کی اب تک کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے اعلامیے کے مطابق 1.45 ملین افغان مہاجرین کے رجسٹریشن کارڈز کی معیاد میں 30 جون 2025 تک توسیع کر دی گئی ہے، قانونی افغان مہاجرین کے کارڈز کی مدت 30 جون 2024 کو ختم ہو گئی تھی۔

اجلاس میں پشاور فیڈرل لاج 2 کو دفتری استعمال کے لیے ای سی پی کو منتقل کرنے کی منظوری دی گئی اور اپیلٹ ٹریبونل ان لینڈ ریوینو بنچز سے7  اکاؤنٹنٹس کو ایف بی آر بھیجنے کی بھی منظوری دی گئی۔

14 افسران کو اپیلٹ ٹریبونل ان لینڈ ریونیو کے بینچز پر تعینات کرنے کی منظوری کےعلاوہ محمد اقبال کی بطور منتظم نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی تعیناتی کی منظوری اور بہاولپور میڈیکل کالج کی 19 اپریل 2024 سے تسلیم شدہ حیثیت ختم کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

اعلامیے میں زیر تعلیم طلبا کو ملک کے دیگر میڈیکل کالجز میں منتقل کیا جائےگا۔

اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ کالج کو تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت کیوں دی؟ انہوں نے پرائم منسٹر انسپیکشن کمیشن کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔

Advertisement

وزیراعظم نے پی ایم ڈی سی کے معاملات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی جس میں وفاقی وزیر احد چیمہ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کو آر ڈی نیٹر برائےصحت شامل ہیں۔

وزیر اعظم نے پی ایم ڈی سی کےتھرڈ پارٹی آڈٹ کی تجاویز اگلے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے اعلامیے کے مطابق ڈریپ کی تجویزکردہ ادویات کے53اشتہارات کی تشہیرکی منظوری دی گئی اور جاوید قریشی کو کے الیکٹرک بورڈ آف ڈائریکٹرز میں تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ اداروں کے نامکمل بورڈز میں ممبران تعینات کر کےفعال بنایا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر