
آسمان بجلی گرنے سے بھارت میں 38 افراد ہلاک
نئی دہلی: بھارتی ریاست اتر پردیش میں آسمان بجلی گرنے سے 38 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش میں شدید بارشوں کے بعد آسمانی بجلی گرنے سے 38 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔
آسمانی بجلی گرنے سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ضلع پرتاب گڑھ میں ہوئیں جہاں 11 افراد ہلاک ہوئے۔
علاوہ ازیں ضلع سلطان پور میں 7، ضلع چندولی میں 6 اور ضلع مین پوری میں 5 افراد آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہوگئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News