پنجاب ہر شعبے میں لیڈ کرے گا، وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب ہر شعبے میں لیڈ کرے گا، چاہتی ہوں پنجاب ای بائیکس کی طرف جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اس تقریب میں آ کربہت خوشی ہوئی، ہمارے سیکریٹری ٹرانسپورٹ بہت محنتی ہیں، ہم نے الیکٹرک بائیکس کا وعدہ کیا تھا،4 ماہ میں پورا کیا۔
مریم نواز نے کہا کہ طلبا میں بائیکس کی فراہمی کوآسان بنایا جائے گا، آج الیکٹرک بائیکس کی تقسیم کا پہلا فیزتھا، 76 ہزاردرخواستیں موصول ہوئیں، بائیکس کی ادائیگی کے 40 ہزارمیں سے20 ہزارحکومت دے گی۔
وزیراعلٰی پنجاب نے کہا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں ای بائیکس تقسیم کی جائیں گی، بلال اکبربہت اچھا اوربھاگ بھاگ کرکام کررہے ہیں، بلال اکبرنے میرے وژن کو4 ماہ میں نافذ کرایا، چاہتی ہوں پنجاب ای بائیکس کی طرف جائے۔
مریم نواز نے خطاب میں کہا کہ طلبا کہہ رہے ہیں اس نمبرکوبڑھایا جائے، آج صرف آغازہے، فیز 2 میں تعداد کو بڑھایا جائے گا، 8 ہزارای بائیکس کی درخواستیں بچیوں کی طرف سے آئی تھیں، ہم نے سب بچیوں کوای بائیکس دی ہیں
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ہم لیپ ٹاپ اسکیم بھی لانے جارہے ہیں، پیٹرول بائیکس کوختم کرکے ای بائیکس پرلانا چاہتے ہیں، حلفیہ کہتی ہوں ایک بھی بائیک سفارش پرنہیں دی گئی، پنجاب ہرشعبے میں لیڈ کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
