Advertisement
Advertisement
Advertisement

آذربایجان کے صدر کا نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ

Now Reading:

آذربایجان کے صدر کا نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ

آذربایجان کے صدر کا نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ

راولپنڈی: آذربایجان کے صدر الہام علی یوف نے نیشنل ایرو سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کیا ہے۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے آذربایجان کے صدر کا استقبال کیا۔

آذربایجان کے صدر الہام علی یوف کو نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک آمد پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک پاک فضائیہ کے زیر اہتمام قومی اہمیت کا تذویراتی منصوبہ ہے۔

آذربایجان کے صدر کو بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک ہوا بازی، آئی ٹی اور خلائی تحقیق سے متعلق امور پر کام کر رہا ہے۔

Advertisement

مزید پڑھیں: پاکستان اور آذربائجان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

آذری صدر کو جدید ترین جے ایف سیونٹین تھنڈر پراجیکٹ کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی جس کے بعد صدر الہام علی یوف نے پاکستان کے تیار کردہ جدید ترین جے ایف سی تھنڈر طیارے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ جی ایف 17 تھنڈر بلاک تھری پاکستان کا تیار کردہ 4.5 جنریشن جدید ترین جنگی طیارہ ہے، جدید ترین ایویانکس اور ہتھیاروں کے ساتھ جے ایف 17 تھنڈر کا شمار دنیا کے بہترین لڑاکا طیاروں میں ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بے نتیجہ اختتام پذیر
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق ڈٹ گئے، مستعفی نہ ہونے کا عندیہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر