Advertisement
Advertisement
Advertisement

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز؛ پاکستان چیمپئنز نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

Now Reading:

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز؛ پاکستان چیمپئنز نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 31 رنز سے ہرا دیا

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان چیمپئنز نے ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا پہلا سیمی فائنل نارتھ مپٹن میں کھیلا گیا جس میں ویسٹ انڈیز چیمپئنز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان چیمپئنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 178 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان چیمپئنز نے 20 رنز سے کامیابی حاصل کرکے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے جب کہ فائنل میں پاکستان چیمپئنز کا مقابلہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔

پاکستان چیمپئنز اننگز

Advertisement

پاکستان چیمپئنز کی جانب سے یونس خان 65 رنز بناکر نمایاں اسکورر رہے جب کہ کامران اکمل نے 46 رنز کی اننگز کھیلی، سہیل تنویر 33 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے اور عامر یامین 40 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

ویسٹ انڈیز چیمپئنز کی جانب سے فڈل ایڈورڈز نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ سلیمان بین نے 2، جیروم ٹیلر اور ڈیوائن اسمتھ نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

ویسٹ انڈیز چیمپئنزاننگز

ویسٹ انڈیز چیمپئنز کی جانب سے ایشلے نرس نے سب سے زیادہ 36 رنز اسکور کیے جب کہ رایاض ایمرٹ 29، ڈیوائن اسمتھ 26، کرس گیل 22 اور چیڈوک والٹن 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان چیمپئنز کی جانب سے سہیل خان نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، وہاب ریاض اور شعیب ملک نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈکپ میں بھارت کی مسلسل ناکامیاں، سوشل میڈیا پر شدید تنقید
پنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن، پاکستان کے پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز
ویمنز ورلڈ کپ: کرکٹ شائقین نے بھارتی ٹیم کو چوکر قرار دے دیا
انڈر 20 فٹبال ورلڈ کپ: مراکش نے پہلی مرتبہ ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کردی
آصف آفریدی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے پاکستان کے دوسرے عمر رسیدہ کھلاڑی
ویمنز ورلڈ کپ، انگلینڈ نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر