بانی پی ٹی آئی کو مجبور کرنے کیلئے کیسز بنائے گئے، بیرسٹر گوہر
بیرسٹرگوہرنے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو مجبورکرنے کیلئے کیسزبنائے گئے، بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں آئین وقانون کی بالادستی ہو۔
اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرگوہرنے کہا کہ عدلیہ اب مزید مضبوط ہوگی، بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں آئین وقانون کی بالادستی ہو۔
بیرسٹر گوہرنے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کومجبورکرنے کیلئے کیس بنایا گیا، بانی پی ٹی آئی سپریم کورٹ کے کل کے فیصلے سے خوش تھے، یہ تمام کیسزسیاسی بنیادوں پر بنائے گئے تھے۔
بیرسٹر گوہرنے کہا کہ یہ واحد کیس بچ گیا تھا اب کوئی اور کیس نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف 2 کیسزتھے، آج بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہونی چاہیے، مشکلات میں ساتھ دینے والوں کا شکریہ اداکرتے ہیں۔
بیرسٹرعلی ظفرنے کہا کہ اب کوئی کیس رہ نہیں گیا جس میں بانی پی ٹی آئی کواندررکھا جائے، بانی پی ٹی آئی اب جلد باہر آئیں گے، سائفرکیس میں بھی بانی پی ٹی آئی بری ہوگئے ہیں، عدالت سے رجوع کرنا ہے بانی پی ٹی آئی کوفوری رہا کیا جائے۔
بیرسٹرعلی ظفرنے کہا کہ اپیل کاحق انکے پاس ہے لیکن اس پربحث کرنی چاہیے، اس موقع پرکنول شوذب نے کہا کہ عدلیہ سے درخواست ہے آئندہ ایسے کیسزنہ سنیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
