Advertisement
Advertisement
Advertisement

کل جماعتی حریت کانفرنس کے وفد کی آئی پی پی سیکرٹریٹ آمد

Now Reading:

کل جماعتی حریت کانفرنس کے وفد کی آئی پی پی سیکرٹریٹ آمد
کل جماعتی حریت کانفرنس کے وفد کی آئی پی پی سیکرٹریٹ آمد

کل جماعتی حریت کانفرنس کے وفد کی آئی پی پی سیکرٹریٹ آمد

لاہور: کل جماعتی حریت کانفرنس کا وفد آئی پی پی سیکرٹریٹ پہنچ گیا۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کا وفد پرویز شاہ کی قیادت میں آئی پی پی سیکرٹریٹ پہنچا، جہاں آئی پی پی پنجاب کے صدر، جنرل سیکرٹری و مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نے ان کا استقبال کیا۔

وفد سے رانا نزیر احمد خان، ایم پی اے شعیب صدیقی اور میاں خالد محمود نے ملاقات کی جب کہ ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال سمیت جدو جہد آزادی کشمیر پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وفد کی جانب سے آئی پی پی کو آزادی کشمیر کے لئے 19جولائی کو ریلی میں شرکت کی دعوت دی، وفد میں سیکرٹری جنرل اے پی ایچ سی پرویز شاہ ایڈوکیٹ اور سینئر رہنما زاہد شفیع شامل تھے۔

سینئر ممبران انجینئر محمود، شیخ یعقوب، زاہد اشرف اور محمد شفیع ڈار بھی ملاقات میں موجود تھے۔

Advertisement

صدر آئی پی پی پنجاب رانا نذیر احمد نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرادادوں سے حل ہونا چاہئے۔

ایم پی اے شعیب صدیقی کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے جب کہ میاں خالد محمود نے کہا کہ آزادی کشمیر کے لئے آئی پی پی کی قیادت ہر فورم پر آواز اٹھارہی ہے۔

وفد نے گفتگو میں کہا کہ سیاسی جماعتوں کی ریلی میں شرکت مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرے گی جب کہ اس موقع پر آئی پی پی لاہور سٹی کے صدر ملک زمان نصیب اور جنرل سیکرٹری رانا جاوید بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر