
رہائی کے بعد صنم جاوید کا پہلا بیان سامنے آگیا
اسلام آباد ہائی کورٹ نے رہنما پی ٹی آئی صنم جاوید کو گھر جانے کی اجازت دے دی۔
سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ صنم جاوید اسلام آباد کی حدود میں رہیں اور ان کو کسی صورت گرفتار نہ کیا جائے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی، آئی جی اسلام آباد عدالت میں پیش ہوئے۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کردی۔
صنم جاوید کو جب کمرہ عدالت پہنچایا گیا تو اس موقع پرخواتین پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر، عامر مغل بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایف سی اور اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں اور وکلا کی بڑی تعداد بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں موجود تھی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جی اسلام آباد کو بھی پانچ بجے تک اسلام اباد ہائیکورٹ پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News