
یاسمین راشد، عمرسرفرازچیمہ، اعجازچوہدری کی ایک ایک مقدمہ میں ضمانت منظور
عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں یاسمین راشد، عمرسرفرازچیمہ، اعجازچوہدری کی ایک ایک مقدمہ میں ضمانت منظورکر لی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت سانحہ 9 مئی کومسلم لیگ ن ہاؤس اورگلبرگ کنٹینرجلاؤگھیراؤکیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں یاسمین راشد، عمرسرفرازچیمہ، اعجازچوہدری کی ایک ایک مقدمہ میں ضمانت منظورکر لی۔
یہ بھی پڑھیں؛ صنم جاوید کو گھر جانے کی اجازت مل گئی
رہنما پی ٹی آئی یاسمین راشد کی مسلم لیگ ن ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں ضمانت منظورکی گئی۔ عمرسرفرازچیمہ، اعجازچوہدری کی گلبرگ جلاؤ گھیراؤ کیس میں ضمانت منظورہوئی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے فیصلہ سنایا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ اورماڈل ٹاؤن میں مقدمات درج ہیں۔
عدالت نے دیگرمقدمات میں ضمانتوں پرسماعت 20 جولائی تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News