Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوم عاشورحضرت امام حسینؓ کی میدان کربلا میں شہادت کی یادتازہ کرتاہے، صدر مملکت

Now Reading:

یوم عاشورحضرت امام حسینؓ کی میدان کربلا میں شہادت کی یادتازہ کرتاہے، صدر مملکت

صدر مملکت کی پشین میں دھماکے کی مذمت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ یوم عاشور حضرت امام حسینؓ کی میدان کربلا میں شہادت کی یادتازہ کرتاہے۔

حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کی کربلا میں یزیدی فوج کے ہاتھوں شہادت کے دن پر ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں مجالس کا سلسلہ جاری ہے اور  جلوس برآمد کیے جا رہے ہیں۔

یومِ عاشور کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت امام حسین اور ان کے وفادار ساتھی ظلم اور جبرکےخلاف ڈٹ گئے، حضرت امام حسینؓ کی شہادت میں امت مسلمہ کیلئےعظیم درس ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ نےمشکلات کےباوجود ظالم وجابر حکمران کے خلاف کلمہ حق بلندکیا، حضرت امام حسینؓ نےظلم کیخلاف آواز اٹھانے، آزمائشوں میں ثابت قدم رہنےکادرس دیا۔

صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت امام حسینؓ اور ان کے بہادر ساتھی ظلم کے خلاف مزاحمت کی عظیم مثال ہیں، آج اسلام حضرت امام حسینؓ اور ان کےرفقا کی قربانیوں کی بنا پر زندہ ہے، میدان کربلامیں قربانیاں اہل ایمان کے جذبات کو امتحان وابتلا کے وقت جلا بخشی ہیں۔

Advertisement

آصف زرداری نے کہا کہ آج کشمیر اور فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کو آزمائشوں اور مصائب کاسامنا ہے، فلسطینی اور کشمیری عوام کوآزادی کیلئے سخت مشکلات کاسامنا ہے۔

صدر مملکت نے یہ بھی کہا کہ فلسطینی اور کشمیری عوام کی جدوجہدان کے پائیدار عزم واستقلال کاثبوت ہے، جبکہ واقعہ کربلا سے سبق سیکھ کر ظلم وجبر کیخلاف کھڑے ہونےکی ضرورت ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ قوم کے خاطر ذاتی مفادات ایک طرف رکھ کرکسی قربانی سےدریغ نہیں کرناچاہیے، پوری قوم سے صبر اور محنت کرنے اور انصاف کیلئےکھڑے ہونےکی اپیل کرتاہوں۔

صدر مملکت نے مزید یہ بھی کہا کہ ہمیں غریبوں اورناداروں کی ضروریات کاخیال رکھناچاہیے، اللہ تعالیٰ ہمیں حضرت امام حسینؓ کی پیروی کرنےکی توفیق عطافرمائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یمن کے قریب بحری جہاز پر ڈرون حملہ ، 24 پاکستانیوں کی زندگیاں خطرے میں
ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ایک دن میں تین نفسیاتی حدیں عبور
نیب نے ایس بی سی اے سے کراچی میں بغیر منظوری کام کرنے والے شادی ہالز کی فہرست مانگ لی
پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومتوں، بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو اخراجات کم کرنے کا مشورہ
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر