
پینٹاگون کا بنوں حملے میں جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس
ترجمان پینٹاگون نے بنوں حملے میں جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون میجرجنرل پیٹ ریڈر نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے بنوں حملے میں جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔
ترجمان پینٹاگون میجر جنرل پیٹ ریڈر نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے لئے امریکہ اور پاکستان مل کر کام کر رہے ہیں، پاکستان کےساتھ سیکیورٹی تعاون کے تعلقات کو برقرار رکھتے ہیں۔
پاکستان کو جدید امریکی ہتھیارفراہم کرنے کے سوال پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان پینٹاگون نے کہا کہ میرے پاس اعلان کرنے کو کچھ نہیں۔
واضح رہے کہ بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گرد حملوں میں 10 فوجی جوان اور 5 شہری شہید ہوگئے، شہید ہونے والے شہریوں میں 2 لیڈی ہیلتھ ورکرز اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News