Advertisement
Advertisement
Advertisement

فرانسیسی اسٹار فٹبالر امباپے ریال میڈرڈ کا حصہ بن گئے

Now Reading:

فرانسیسی اسٹار فٹبالر امباپے ریال میڈرڈ کا حصہ بن گئے

فرانسیسی اسٹار فٹبالر کائلان ایمباپے ریال میڈرڈ کا حصہ بن گئے، اس موقع پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج میرا بچپن کا خواب پورا ہوگیا۔ 

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے سینٹیاگو برنابیو اسٹیڈیم میں موجود 80 ہزار تماشائیوں کی موجودگی میں فرانسیسی اسٹرائیکر نے ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ سے 5 سالہ معاہدے پر دستخط کیے اور کلب کے صدر فلورینٹینو پیریز کی طرف سے انہیں 9 نمبر کی شرٹ دی گئی۔

کائلان ایمباپے نے کہا کہ میں پڑھائی میں بالکل بھی اچھا نہیں تھا لیکن میرا یہ خواب تھا کہ میں ریال میڈرڈ کے لیے کھیلوں اور اب میں اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ اس تاریخی کلب کو مزید اونچائیوں پر لے کر جاؤں۔

امباپے نے کہا کہ میں آپ سب کو ایک پیغام دینا چاہتا ہوں کہ میں بھی آپ جیسا تھا لیکن میں نے ایک خواب دیکھا اور آج اسے پورا کردیا، میرا ماننا ہے کہ جذبے کے ساتھ آپ جو چاہیں کرسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر