Advertisement
Advertisement
Advertisement

موجودہ حکومت 18 ماہ تک برقرا ر ہے گی، فچ کی پیشگوئی

Now Reading:

موجودہ حکومت 18 ماہ تک برقرا ر ہے گی، فچ کی پیشگوئی

عالمی ادارے فچ نے پیشگوئی کی ہے کہ  پاکستان کی موجودہ مسلم لیگ (ن) حکومت 18 ماہ تک برقرارہے گی اور بانی پی ٹی آئی مستقبل قریب میں زیرحراست ہی رہیں گے۔ 

معاشی درجے بندی کے ادارے فچ نے پاکستان سے متعلق رپورٹ جاری کردی جس میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کے اختتام تک پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کی شرح کم ہوسکتی ہے۔

فچ رپورٹ کے مطابق موجودہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ مل کرمعاشی اصلاحات کرے گی، موجودہ حکومت ختم ہوئی توپاکستان میں ٹیکنوکریٹ حکومت آئے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کے اختتام تک اسٹیٹ بینک سے شرح سود میں کمی کی توقع ہے، اسٹیٹ بینک سے شرح سودکو 14 فیصد پرلانے کی توقع ہے۔

فچ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے بجٹ میں مشکل ترین معاشی اہداف مقررکیے ہیں، حکومت مالیاتی خسارے کو 7.4 فیصد سے کم کرکے 6.7 فیصد پرلانا چاہتی ہے، حکومت کے مشکل معاشی فیصلےآئی ایم ایف کیساتھ پروگرام کی راہ ہموارکررہے ہیں۔

Advertisement

فچ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت کے لیے بیرونی ادائیگیوں کا دباؤمعاشی رسک ہے، پاکستان کی زراعت کے لیے سیلاب اورخوش سالی معاشی رسک ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کے فروری کےالیکشن میں آزادامیدواروں کوبڑی کامیابی ملی، جیتے والے آزاد امیدواروں کو جیل میں قیدبانی پی ٹی آئی کی حمایت حاصل تھی، پاکستان کے شہروں میں مظاہرے معاشی سرگرمیاں متاثرکرسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال، خواجہ آصف نے افتتاح کردیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر