
امریکی صدر کورونا میں مبتلا، انتخابی سرگرمیاں معطل کردیں
امریکہ کے صدر جو بائیڈن کورونا میں مبتلا ہوگئے جس کے باعث انہوں نے تمام انتخابی سرگرمیاں معطل کردیں۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے صدر جو بائیڈن کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ویکسین لگادی گئی ہے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن آئسولیشن میں اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔
امریکی صدر جو بائیڈن کاآج لاس ویگاس میں کانفرنس سے خطاب شیڈول تھا۔کانفرنس منتظمین نے کورونا کے باعث صدر بائیڈن کی عدم شرکت کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ بائیڈن کا کووڈ ٹیسٹ ایسے وقت مثبت آیا ہے جب ان کی دوبارہ صدارتی امیدوار کی حیثیت سے نامزدگی خطرے میں پڑگئی ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News