Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس؛ اہم امور پر مشاورت

Now Reading:

پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس؛ اہم امور پر مشاورت
پی ٹی آئی

پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس؛ اہم امور پر مشاورت

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ختم ہوگیا۔

پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اہم ترین اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جس میں بیرسٹر گوہر علی خان، عمر ایوب خان، شبلی فراز، صاحبزادہ حامد رضا اور شیخ وقاص اکرم نے شریت کی۔

اس کے علاوہ علی محمد خان، عاطف خان، خاندانہ گلزار، عون پبی، محسن عزیز، فیصل سلیم اور ہمایوں مہمند بھی اجلاس میں موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر مشاورت کی گئی جبکہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور ورکرز کی گرفتاریاں پر بھی بات چیت ہوئی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں عدالتوں میں زیر سماعت کیسز پر بھی مشاورت ہوئی جبکہ اجلاس کے بعد پی ٹی آئی رہنما پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پیدل مارچ بھی کیا۔

Advertisement

قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پارلیمانی پارٹی میں ایڈہاک ججز کے معاملے پر گفتگو کریں گے، ایڈہاک ججز کا مقصد سپریم کورٹ فیصلے پر اثر انداز ہونا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی کے حکومتی فیصلے کا جواب دیں گے، عوام کی طاقت کے سامنے کوئی چیز نہیں ٹھہر سکتی۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا تھا کہ 8 فروری کے بعد سب بدل چکا ہے، تحریک انصاف ہو گی اور اسی ایوان میں ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر