Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور چین کے دو طرفہ تعلقات مثالی ہیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

Now Reading:

پاکستان اور چین کے دو طرفہ تعلقات مثالی ہیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر
آرمی چیف جنرل عاصم منیر

پاکستان اور چین کے دو طرفہ تعلقات مثالی ہیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

چین کی پیپلزلبریشن آرمی کے قیام کی 97 ویں سالگرہ کے موقع پرآرمی چیف جنرل عاصم منیرنے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے دو طرفہ تعلقات مثالی ہیں۔ 

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق جی ایچ کیو میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 97 ویں سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چین کےسفیرجیانگ زائڈونگ تقریب کے مہمان خصوصی تھے، چینی ڈیفنس اتاشی سفارتخانے کے حکام، تینوں مسلح افواج کےافسران نے بھی شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے چینی مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے پی ایل اے کو مبارکباد پیش کی۔ آرمی چیف نے چین کے دفاع، سلامتی، ترقی میں پیپلزلبریشن آرمی کے کردارکوسراہا۔

Advertisement

اس موقع پر آرمی  چیف جنرل عاصم منیر نے خطاب میں کہا کہ پاکستان اورچین کے دوطرفہ تعلقات مثالی ہیں، اسٹریٹجک صورتحال میں پاکستان اورچین کے تعلقات قائم ودائم رہے، پاک فوج اورپیپلزلبریشن آرمی کے تعلقات مضبوط ہیں۔ دوطرفہ عسکری تعاون دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کا مظہرہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق چینی سفیر نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاک فوج ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پیش پیش رہی، پاک فوج نے پاکستان اورخطے میں امن اوراستحکام کیلئے قربانیاں دیں۔

چین کے سفیرجیانگ زائڈونگ نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ انسداد دہشت گردی کیلئے اپنے بھائیوں کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں، کوئی طاقت پاکستان اورچین کے تعلقات کوتباہ نہیں کرسکتی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر