Advertisement
Advertisement
Advertisement

میٹرک اور انٹر ٹیک پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شروع ہو رہا ہے، وزیر تعلیم

Now Reading:

میٹرک اور انٹر ٹیک پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شروع ہو رہا ہے، وزیر تعلیم
میٹرک اور انٹر ٹیک پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شروع ہو رہا ہے، وزیر تعلیم

میٹرک اور انٹر ٹیک پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شروع ہو رہا ہے، وزیر تعلیم

وزیر تعلیم وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ میٹرک اور انٹر ٹیک پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شروع ہو رہا ہے۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے 300 پبلک اسکولوں میں مڈل، میٹرک، انٹر ٹیک شروع کرنے کے منصوبہ کا آغاز کر دیا ہے اور اس حوالے سے وزیر تعلیم نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت مڈل، میٹرک اور انٹر ٹیک کے آغاز حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیر تعلیم نے ٹیک ایجوکیشن کورسز کی تیاری کیلئے مشاورتی کمیٹی بنانے کی ہدایت دی۔

اجلاس میں وزیر تعلیم کو ساؤتھ پنجاب میں جاری مڈل ٹیک کے پائیلٹ پراجیکٹ پر بریفنگ دی گئی، جبکہ اجلاس میں میٹرک اور انٹر میں ٹیکنالوجی کورسز کے آغاز پر مشاورت اور تجاویز کا تبادلہ کیا گیا۔

 وزیر تعلیم نے اجلاس کے دوران کہا کہ مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق ٹیکنیکل کورسز متعارف کروائے جائیں، اس کے علاوہ ٹیک ایجوکیشن کیلئے کورس و مواد کی تیاری کیلئے کمیٹی بنائی جائے گی،  کمیٹی ٹیک لیبز میں دستیاب سہولیات و ضروریات کا جائزہ لے کر وے فارورڈ بنائے گی۔

Advertisement

رانا سکندر حیات نے ہدایت  دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکنیکل کورسز کی ایریا وائز ڈیمانڈ کو بھی مدنظر رکھا جائے۔

وزیر تعلیم نے یہ بھی کہا کہ نارتھ، ساؤتھ اور سنٹرل پنجاب کی الگ الگ مارکیٹ ڈیمانڈز اور ویلیوز ہیں، جس علاقے میں جو مارکیٹ رجحان ہو، اسی کے مطابق ٹیکنیکل کورس ڈیزائن کیا جائے، اس کے علاوہ ہر تحصیل میں کم از کم 2 ٹیک ایجوکیشن سنٹرز بنائے جائیں۔

 رانا سکندر حیات نے کہا کہ لڑکیوں کیلیے الگ ٹیک کورسز متعارف کروائے جائیں، ڈگریوں کے ساتھ ساتھ اسکلز پر عبور حاصل کرنا لازم و ملزوم ہو چکا ہے، جبکہ دستیاب سہولیات سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کیا جائے۔

وزیر تعلیم نے مزید یہ بھی کہا کہ ٹیک لیبز کو اپ گریڈ کیا جائے، پہلے مرحلے میں 300 اسکولوں کو ٹیک اسکولز کا درجہ دیا جائے، جبکہ پائیلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد ٹیک ایجوکیشن کا دائرہ کار دیگر اسکولوں تک پھیلایا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر