امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی چیئرپرسن شیلا جیکسن لی انتقال کرگئیں
امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی سربراہ شیلا جیکسن لی انتقال کر گئیں۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیلا جیکسن لی کی عمر 74 برس تھی اور انہیں لبلبے کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔
امریکی ریاست ہیوسٹن سے تعلق رکھنے والی شیلا جیکسن ریاست ٹیکساس سےرکن کانگریس منتخب ہوئی تھیں۔ان کا شمار ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی سب سے زیادہ عرصے تک ڈیموکریٹ کانگریس ممبرز میں ہوتا تھا۔
شیلا جیسکن نے ڈیموکریٹ کی جانب سے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز 1994 میں کیا تھااور پہلے ہی پرائمری الیکشن میں 4 مرتبہ کے فاتح ڈیموکریٹ کریگ واشنگٹن کو شکست سے دوچار کیا تھا۔
حکومت پاکستان نے ستمبر 2022 میں شیلا جیکسن لی کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ہلال پاکستان سے نوازا تھا۔
شیلاجیکسن لی سیلاب، زلزلے سمیت ہر ناگہانی آفت میں پاکستان کی مدد کے لیے پیش پیش رہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
