مالی سال 2025-26 میں صوبوں کو وفاقی بجٹ کا 44.3 فیصد این ایف سی ایوارڈ کا حصہ دیا جائے گا
مالی سال 2025-26 میں صوبوں کو وفاقی بجٹ کا 44.3 فیصد نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کا حصہ دیا جائے گا۔
آئندہ 2 برسوں میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کے محاصل وفاقی بجٹ کا نصف تک پہنچ جائیں گے، جبکہ آئندہ 2 برسوں میں وفاق سے صوبوں کو محاصل بجٹ کا 39.4 فیصد سے بڑھ کر 48.7 فیصد تک پہنچ جائیں گے۔
وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال 2027 تک وفاق سے صوبوں کو محاصل 10 ہزار 350 ارب روپے تک پہنچ جائیں گے۔
دستاویزمیں بتایا گیا کہ مالی سال 2026-27 تک این ایف سی ایف ایوارڈ کے تحت صوبوں کو بجٹ کا 48.7 فیصد ملے گا، جبکہ 2026-27 تک 21 ہزار 218 ارب کے بجٹ میں سے صوبوں کو 10 ہزار 350 ارب روپے منتقل ہوں گے۔
دستاویز کے مطابق مالی سال 2025-26 میں صوبوں کو وفاقی بجٹ کا 44.3 فیصد این ایف سی ایوارڈ کے حصہ دیا جائے گا، اس کے علاوہ آئندہ مالی سال 2025-26 کے دوران وفاق سے صوبوں کو 8 ہزار 921 ارب روپے دیے جائیں گے، جبکہ رواں مالی سال صوبوں کو بجٹ کا 39.4 فیصد این ایف سی ایوارڈ کے تحت منتقل کیا جائے گا۔
ذرائع وزارت خزانہ نے کہا کہ صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت محاصل کا طریقہ کار بدلنے کی ضرورت ہے، جبکہ رواں مالی سال کے اختتام تک ملکی مجموعی قرضوں کا حجم 79 ہزار 731 ارب روپے تک پہنچ جائے گا۔
دستاویزمیں بتایا گیا کہ مقامی قرضوں کا بوجھ 47 ہزار 035 سے بڑھ کر 54 ہزار 706 ارب روپے تک پہنچے کا تخمینہ ہے، جبکہ سال کے دوران مقامی قرضوں میں تقریبا 7 ہزار 671 ارب روپے کا مزید اضافہ ہو جائے گا، بیرونی ذرائع سے حاصل قرضوں کے حجم میں رواں مالی سال کے اختتام تک 818 ارب روپے اضافہ ہو گا۔
دستاویزکے مطابق بیرونی قرضوں کا بوجھ 24207 ارب روپے سے بڑھ کر 25025 ارب روپے تک پہنچ جائے گا، جبکہ قرضوں کی میچورٹی کا دورانیہ بڑھانے کیلئے ری فنانسنگ اور انٹرسٹ ریٹ رسک اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
