Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی سیاسی نہیں دہشت گرد جماعت ہے، عطا تارڑ

Now Reading:

پی ٹی آئی سیاسی نہیں دہشت گرد جماعت ہے، عطا تارڑ
وفاقی وزیراطلاعات

پی ٹی آئی سیاسی نہیں دہشت گرد جماعت ہے، عطا تارڑ

وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ ملک میں انتشارپیدا کرنا پی ٹی آئی کا منشور ہے، پی ٹی آئی سیاسی نہیں دہشت گرد جماعت ہے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ انتشار، تشدد کی سیاست کی، پی ٹی آئی والے ہمیشہ لاشوں کی تلاش میں رہتےہیں، پی ٹی آئی جب حکومت میں تھی تب بھی یہی پالیسی تھی۔

عطاتارڑنے کہا کہ 9 مئی کوپی ٹی آئی کا بیانیہ تھاعوام کوفوج سے لڑوا دو، پی ٹی آئی ملک میں معیشت کوتباہ کرناچاہتی ہے، بنوں میں پرامن مارچ میں سیاسی جماعتوں کے نمائندے شامل ہوئے، ان کے لوگ مسلح جتھوں کی شکل میں شامل ہوئے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ تحریک انتشار کے مسلح لوگوں نے فائرنگ کی، یہ لوگ شہدا کی قربانیوں کا بھی پاس نہیں رکھتے، لاشوں کی تلاش 2014 سے جاری ہے، ان کی کوشش رہی اپنے لوگوں کو مروا کرالزام حکومت پرلگایا جائے، آپ دہشت گردوں کولاکرملک میں بساتے ہیں۔

عطاتارڑنے نیوزکانفرنس میں کہا کہ فائرنگ کا واقعہ دیوارسے ایک کلومیٹردورہوا، پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو بد اخلاقی پر اکسایا، کیا امن مارچ میں لوگ مسلح ہو کرآتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کوپسند کا کھانا دیا جاتا ہے، انہوں نے اپنے مخالفین کو کیسے کیسے جیلوں میں رکھا۔

Advertisement

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بنوں واقعے سے سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پر حملہ کیا گیا، دفترخارجہ نے جرمنی سے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے، دفترخارجہ نے کہا واقعے میں ملوث عناصر کو گرفتار کیا جائے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ ایک ملک کے باشندوں نے پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کی، ایک جماعت جودہشت گرد ہے اس کومنطقی انجام تک پہنچائیں گے، پی ٹی آئی کو بن مانگے ریلیف مل گیا، مظلومیت کا پرچارکرنے سے ریلیف نہیں ملے گا، انٹرنیٹ سروس فراہمی میں تعطل ہوا، حکومت کا اس میں تعلق نہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستانی پرچم کی سربلندی کے لیے توجان بھی حاضر ہے، جرمن حکومت نے ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی، کوئی پاکستانی ملوث ہوا توآئی ڈی کارڈ، پاسپورٹ بلاک کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر