Advertisement
Advertisement
Advertisement

سال 2024 کی پہلی ششماہی کے دوران بینک صارفین کو 68 کروڑ کا ریلیف

Now Reading:

سال 2024 کی پہلی ششماہی کے دوران بینک صارفین کو 68 کروڑ کا ریلیف
سال 2024 کی پہلی ششماہی کے دوران بینک صارفین کو 68 کروڑ روپے کا ریلیف

سال 2024 کی پہلی ششماہی کے دوران بینک صارفین کو 68 کروڑ روپے کا ریلیف

کراچی: بینکنگ محتسب نے سال 2024 کی پہلی ششماہی کے دوران بینک صارفین کو 68 کروڑ روپے کا ریلیف فراہم کیا۔

بینکنگ محتسب پاکستان نے سال 2024 میں جنوری سے جون کے دوران بارہ ہزار سے زائد (12,568) شکایات کا ازالہ کیا۔

شکایات کے ازالے کے بعد بینک صارفین کو 68 کروڑ روپے کا مالیاتی ریلیف فراہم کیا گیا۔

بینکنگ محتسب پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گزشتہ سال بھی اسی عرصے میں بارہ ہزار سے زائد شکایات کا ازالہ کرکے بینک صارفین کو 53 کروڑ 97 لاکھ روپے کا ریلیف فراہم کیا تھا۔

بینکنگ محتسب کی جانب سے تقریباً 96 فیصد (12,015) شکایات کو خوش اسلوبی سے حل کیا گیا جب کہ صر ف 4 فیصد (457) شکایات میں باقاعدہ سماعت کے بعد بینکنگ محتسب کے رسمی احکاما ت جاری کیے گئے۔

Advertisement

بینکنگ محتسب پاکستان کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ ینک کی جانب سے واضح ہدایات کے باوجود کمرشل بینکو کے خلاف در ج ہونے والی شکایات کی تعداد میں کوئی واضح کمی دیکھنے میں نہیں آئی ہے۔

یکم جنوری سے 30 جون 2024 تک تقریباً چودہ ہزار (14,058) نئی شکایات موصول ہوئی ہیں، موصول ہونے والی شکایات میں پرائم منسٹر پورٹل کی 457 3 شکایات بھی شامل ہیں۔

بینکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز کا کہنا ہے کہ بینک صارفین اپنی ذاتی اور مالی معلومات کسی بھی صورت کسی کو فراہم نہیں کریں۔

انہوں نے کہا کہ مشکوک کا لز کے موصول ہونے کی صورت میں انہیں فوری طور پر اپنے بینک کی قریبی برانچ یا بینک کی ہیلپ لائن  پر رابطہ کرنا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
سونے کی قیمت مزید گھٹ گئی؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
ملک بھر کے بجلی صارفین ایک بار پھر اضافی بوجھ کیلئے ہوجائیں تیار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر