Advertisement
Advertisement
Advertisement

دبئی میں احتجاج کرنا بنگلہ دیشیوں کو مہنگا پڑ گیا

Now Reading:

دبئی میں احتجاج کرنا بنگلہ دیشیوں کو مہنگا پڑ گیا

اپنی حکومت کے خلاف دبئی میں رہائش پذیر بنگلہ دیشی شہریوں کا احتجاج مہنگا پڑ گیا۔

دبئی پولیس نے فسادات کے الزام میں 3 بنگلہ دیشی شہریوں کو عمر قید جبکہ 54 کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔

پولیس کے مطابق مظاہرین نے نقل و حمل میں خلل ڈالا اور سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا، رپورٹس کے مطابق 53 گرفتار بنگلہ دیشی شہریوں کو ملک بدر کر دیا جائے گا۔

جبکہ بنگلہ دیش میں ملازمتوں میں ریزرویشن پر حالیہ بدامنی کے دوران اپنی حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لئے متحدہ عرب امارات میں مظاہروں کی کال دینے اور فسادات بھڑکانے پر 3 افراد کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

عدالت نے 53 دیگر افراد کو غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے اور اجتماع میں شرکت کرنے پر 10 سال اور ایک مدعا علیہ کو 11 سال قید کی سزا سنائی۔

Advertisement

ابوظہبی کی فیڈرل کورٹ آف اپیل نے 22 جولائی کو غیر قانونی طور پر جمع ہونے پر فیصلہ سناتے ہوئے ان غیر ملکیوں کو سزا سنائی تھی۔

عدالت نے ان کی قید کی مدت ختم ہونے پر انہیں ملک بدر کرنے اور ان کے زیر استعمال تمام آلات کو ضبط کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حماس کا جنگ بندی منصوبےکی کچھ شرائط پراتفاق، امریکی صدر کا اظہارتشکر
حماس کو آخری وارننگ، اگر معاہدہ نہ ہوا تو قیامت برپا ہو گی، صدر ٹرمپ
لاس اینجلس، ریفائنری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جیٹ فیول کی فراہمی متاثر
اٹلی، غزہ فلوٹیلا کی حمایت میں ملک گیر ہڑتال، ٹرین اور بندرگاہوں کا نظام درہم برہم
صحافیوں کے سوالات پر بھارتی ایئر چیف خاموش، بھارتی دفاعی بیانیہ ایک بار پھر بدنام
ناکام مشن یا زندہ امید؟ اسرائیلی رکاوٹ کے باوجود ایک کشتی کا سفر جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر