
9 مئی کے 4 مقدمات؛ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر دلائل طلب
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کیس میں عمر ایوب اور اسد عمر کی حاضری معافی درخواست منظور کر لی۔
پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اور اسد عمر کے خلاف تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔
عدالت نے عمر ایوب اور اسد عمر کی حاضری معافی درخواست منظور کرتے ہوئے تمام ملزمان کی عبوری ضمانت میں 2 اگست تک توسیع کر دی۔
واضح رہے کہ عمر ایوب اور اسد عمر کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی تھی
عمر ایوب کے وکیل ساجد منور قریشی نے اپنے موقف میں کہا تھا کہ عمر ایوب نے اسلام آباد میں کیسز میں پیش ہونا ہے، اسلام آباد پیشی کے باعث لاہور کی عدالت میں پیش ہونے ممکن نہیں ہے۔
وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔
بعدازاں اسد عمر نے طبیعت ناساز ہونے کی بناء پر حاضری معافی کی درخواست دائر کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News