Advertisement
Advertisement
Advertisement

سری لنکا نے کورونا کے دوران مسلمانوں کی میتیں جلانے پر معافی مانگ لی

Now Reading:

سری لنکا نے کورونا کے دوران مسلمانوں کی میتیں جلانے پر معافی مانگ لی
سری لنکا

سری لنکا نے کورونا کے دوران مسلمانوں کی میتیں جلانے پر معافی مانگ لی

سری لنکن  حکومت نے کورونا وباء کے دوران مسلمانوں کی میتوں کو جلانے پر  معافی مانگ لی ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  سری لنکن حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے دنوں میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے اسلامی رسومات کے مطابق تدفین کو محفوظ قرار دینے کی یقین دہانی کو نظرانداز کیا گیا تھا۔

حکومت کی جانب سے کورونا کے دور میں آخری رسومات کی لازمی پالیسی پر کابینہ نے معافی نامہ جاری کیا ہے۔

ملک میں نیا قانون آخری رسومات یا تدفین کے حق میں ضمانت دے گا تا کہ آئندہ مسلمانوں یا دوسری کمیونٹی کی آخری رسومات کی خلاف ورزی نہ ہو۔

واضح رہے کہ عالمی وباء کے دنوں میں سری لنکا کے اس وقت کے صدر گوٹابایا راجاپاکسے نے کورونا کے باعث وفات پانے والوں کی تدفین پر پابندی عائد کر دی تھی۔

Advertisement

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور دیگر فورمز نے مسلمانوں کی میتیں جلانے پر سری لنکن حکومت کی مذمت کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، احتجاج مظاہروں کا امکان
ٹرمپ ناٹ ویلکم ، لندن میں احتجاج کے ذریعے امریکی صدر کے استقبال کی تیاریاں
اسرائیلی وزیراعظم نے ایک بار پھر پاکستان میں کارروائی کا ذکر چھیڑ دیا
نیتن یاہو کا دعویٰ محض رعونیت ، اسرائیلی مدد کے بغیر بھی موبائل فونز بنانا ممکن
16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ
اسرائیلی فضائیہ کا یمن کی الحدیدہ بندر گاہ پر وحشیانہ فضائی حملہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر