وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 15 اگست کے فیصلوں کی توثیق کردی
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فلسطینیوں کی حمایت اوراسرائیل کی مذمت میں قرارداد منظورکی گئی اوراسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کاروباری سرگرمیوں، سرمایہ کاری، سیاحت کے فروغ کیلئے وفاقی کابینہ نے فیصلہ کرلیا۔ 126 ممالک کیلئے آن لائن ویزا ایپلی کیشن سسٹم کے نفاذ کی منظوری دی گئی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ 126 ممالک کے شہری 24 گھنٹوں میں بزنس اورٹورسٹ ویزا حاصل کرسکیں گے، ان 126 ممالک کے شہری ویزا پراسیسنگ فیس سے مستثنیٰ ہوں گے، سکھ یاتریوں کیلئے ویزا آن آرائیول کی سہولت کیلئے سب کیٹیگری کی منظوری بھی دی گئی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ وفاقی وزارت داخلہ میں ایک ڈیش بورڈ بھی قائم کیا جائے گا، اجلاس میں پاکستانی قونصلیٹ پرہونے والے حملے اورپاکستانی پرچم کی بےحرمتی کی مذمت کی گئی۔ ۔
اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، وزیراعظم نے دہشت گردی کی حالیہ کارروائیوں کی مذمت بھی کی اورجام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کوخراج عقیدت پیش کیا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بینکس کے مقدمات کے حوالے سے بینکنگ کورٹس نوٹیفائی کرنے اورپاکستان اورڈنمارک کے درمیان مفاہمتی یادداشت پردستخط کی بھی منظوری دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
