Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی پی پیز اب فرنس آئل کے بجائے سولر انرجی کی طرف آئیں، وزیر صنعت و تجارت

Now Reading:

آئی پی پیز اب فرنس آئل کے بجائے سولر انرجی کی طرف آئیں، وزیر صنعت و تجارت
آئی پی پیز اب فرنس آئل کے بجائے سولر انرجی کی طرف آئیں، وزیر صنعت و تجارت

آئی پی پیز اب فرنس آئل کے بجائے سولر انرجی کی طرف آئیں، وزیر صنعت و تجارت

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا کہ آئی پی پیز اب فرنس آئل سے مہنگی بجلی بنانے کی بجائے سولر انرجی کی طرف آئیں۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آئی پی پیز (انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز) نے انرجی سیکٹر میں جتنی سرمایہ کاری کی اس سے زیادہ کما چکی ہیں، جبکہ پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ قومی معیشت کے لئے تباہ کن ہے۔

چوہدری شافع حسین نے کہا کہ گردشی قرض سے عوام بھی متاثر ہورہے ہیں اسے ختم ہونا چاہئے، جبکہ آئی پی پیز 50 فیصد کی صلاحیت پر چل رہے ہیں اور 100 فیصد قیمت وصول کر رہے ہیں، اس کے علاوہ کیپسٹی چارجز کی مد میں آئی پی پیز کو اب اربوں روپے کی ادائیگی کی ضرورت نہیں ہے۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے کہا کہ بعض پاور پلانٹس کا بجلی پیدا کئے بغیر کیپسٹی چارجز کی مدمیں کروڑوں روپے ماہانہ وصول کرنا افسوسناک ہے، وسائل کی کمی کا شکار ملک ایسی ادائیگیوں کا متحمل نہیں ہو سکتا، عوامی مفاد کے پیش نظر آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
کراچی میں 4 دہائیوں سے قائم افغان بستی کے مسمار کا آپریشن جاری
عالمی ادارہ صحت کا اجلاس؛ وفاقی وزیرِ سید مصطفیٰ کمال مصر پہنچ گئے
پاک افغان سرحد پرکشیدگی، صدر اور وزیراعظم کا اظہار تشویش
اسٹاف لیول معاہدہ آئی ایم ایف کا پاکستان کی تیزی سے بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر اعتماد کا اظہار ہے، وزیراعظم
پاک فوج کی سپن بولدک چمن میں جوابی کارروائی، افغان طالبان کی جنگ بندی کی درخواست
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر