Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس اگست کے وسط میں بلائے جانے کا امکان

Now Reading:

آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس اگست کے وسط میں بلائے جانے کا امکان

آئی ایم ایف کا گورننس سے متعلق تکنیکی معاونت کیلئے وفد پاکستان بھیجنے کا فیصلہ

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ  پیکیج کی منظوری کا معاملہ پرآئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ  کا اجلاس اگست کے وسط میں بلائے جانے کا امکان ہے۔

 ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 12 جولائی کو طے پایا تھا، جبکہ آئی ایم ایف بورڈ اسٹاف لیول معاہدے کے 4 سے 6 ہفتوں بعد حتمی منظوری دے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ بورڈ اجلاس سے پہلے پاکستان کو ایکسٹرنل فنانسنگ کی یقین دہانی حاصل کرنا ہوں گی، اس کے علاوہ ماحولیاتی تبدیلی، قدرتی آفات کے خطرات سے نمٹنے کیلئے فنڈنگ پرجلد بات چیت متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے کلائمنٹ فنانسنگ کیلئے پاکستان کی مجوزہ درخواست پرغورکا عندیہ دیا ہے، اس کے علاوہ  پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے متعلق طویل مدتی ترجیحی منصوبوں کی نشاندہی کرنا ہوگی۔

ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف کا آر ایس ایف پروگرام سستی اور طویل مدتی فنانسنگ فراہم کرتا ہے، جبکہ اس مقصد کیلئے دیگر عالمی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے مصطفیٰ کمال کی ملاقات ، وزارت صحت کے منصوبوں پر بریفنگ
بلوچستان کو فتنتہ الہندوستان کی لعنت سے نجات دلانے کےلئے اقدامات کر رہے ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیز
پاکستان کے معدنی ذخائر کی عالمی اہمیت، امریکی جریدے فارن پالیسی کا اعتراف
پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ عارضی طور پر ٹل گیا
مسلم لیگ ن کا آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان
سندھ پبلک سروس کمیشن کے خلاف بدنیتی پر مبنی گمراہ کن مہم کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر