Advertisement
Advertisement
Advertisement

دہشتگرد عناصر کیخلاف کارروائی پولیس اور سی ٹی ڈی کرے گی، ایپکس کمیٹی

Now Reading:

دہشتگرد عناصر کیخلاف کارروائی پولیس اور سی ٹی ڈی کرے گی، ایپکس کمیٹی
ایپکس کمیٹی

دہشتگرد عناصر کیخلاف کارروائی پولیس اور سی ٹی ڈی کرے گی، ایپکس کمیٹی

ایپکس کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دہشتگرد عناصر کیخلاف کارروائی پولیس اور سی ٹی ڈی کرے گی۔

پشاورمیں وزیراعلیٰ ہاؤس میں صوبائی اپیکس کمیٹی کااجلاس ختم ہوگیا، جلاس کی صدارت وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پورنے کی۔ اجلاس میں کورکمانڈرپشاور، آئی جی، چیف سیکریٹری اوردیگرحکام نے شرکت کی۔

بنوں امن جرگے کے 5 اراکین بھی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں بنوں امن جرگے کے مطالبات اپیکس کمیٹی کے سامنے رکھے گئے۔

رکن امن جرگہ صوبائی وزیرپختون یار نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے تمام مطالبات مان لیے، اپیکس کمیٹی اجلاس میں ہمارے خدشات کو دورکیا گیا۔

ایپکس کمیٹی

Advertisement

اعلامیہ میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کے خلاف ہرصورت کارروائی ہوگی، کوئی بھی مسلح غیرسرکاری شخص ملوث ہوتوکارروائی کی جائے، پولیس مسلح گروہ کے دفاترکے خلاف بلاتفریق کارروائی کرے گی۔

ایپکس کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق عسکری اداروں نے واضح کیا کہ صوبے میں کوئی آپریشن نہیں ہورہا، دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائی پولیس اورسی ٹی ڈی کرے گی، جہاں پولیس کارروائی نہ کرسکے وہاں فوج کی مدد لی جائے گی۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ پولیس کوہدایات جاری کردی گئیں کہ گشت کویقینی بنایاجائے، جنوبی اضلاع کوترجیحی بنیادوں پراضافی مدد فراہم کی جائے، نئی آسامیوں کی تخلیق میں جنوبی اضلاع کو ترجیح دی جائے، مشکوک علاقوں اورمدارس پرسی ٹی ڈی کارروائی کرے گی۔

اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا کہ بنوں واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کیلئےعدلیہ کودرخواست دی جائےگی، قبائلی اضلاع کےعوام کا انحصارتجارت پرہے، باجوڑومہمند کے روایتی بارڈرزپربھی تجارت کی اجازت دی جائے، اس سے مقامی افراد کو روزگار ملے گا اوراسمگلنگ کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عوام اوراداروں کے مابین بعض اوقات غلط فہمیاں جنم لیتی ہیں، کمشنرکی سطح پرکمیٹیاں مقررہوں گی، کمیٹیوں میں عوامی نمائندے، سول، عسکری، پولیس کے نمائندے ہوں گے، ایپکس کمیٹی کی رائے میں پُرامن احتجاج ہرشہری کاآئینی حق ہے۔ سب کا یہ فرض ہے کہ قانون اورضابطہ اخلاق کی پاسداری ہو۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ لاقانونیت اورپُرتشدد احتجاج سے گریزکیا جائے، پاک فوج اورعوام نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قربانیاں دیں، کسی بھی غیرجمہوری ایجنڈے سے گریزکیا جائے، بعض عناصرنے سرکاری اداروں پر بے جا تنقید کی، جس سے افسروں اور جوانوں کی دل آزاری ہوئی، اپیکس کمیٹی کی رائے میں اس طرح کے رویے کی گنجائش نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر