Advertisement
Advertisement
Advertisement

گالی اور نفرت کی سیاست کسی کے حق میں نہیں، ملک احمد خان

Now Reading:

گالی اور نفرت کی سیاست کسی کے حق میں نہیں، ملک احمد خان

آئین کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، اسپیکر پنجاب اسمبلی

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ گالی اور نفرت کی سیاست کسی کے حق میں نہیں ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ایک کارکن سے بدتمیزی کی گئی اور تاثر دیا جارہا ہے کہ بطور اسپیکر کسی جماعت کا پلڑا بھاری کردیا۔

انہوں نے کہا کہ گالی اور نفرت کی سیاست کسی کے حق میں نہیں، گالی اور الزامات اس نہج پر پہنچ جائیں تو اثر معاشرے پر آئے گا۔ ہمارے ایک کارکن پر پی ٹی آئی کے لوگوں نے تشدد کیا، ریکارڈنگ نکالی تو دیکھا کہ یہ پی ٹی آئی کے لوگ ہیں۔

ملک احمد خان  کا کہنا تھا کہ اس قسم کے رویے کی ایوان میں اجازت نہیں دے سکتے، کل ہماری ایک معزز ممبر کی جعلی نازیبا ویڈیو سامنے آئی۔ کسی رکن کو جعلی حاضری پر تنخواہ یا مراعات نہیں لینے دوں گا جب کہ کسی ایک جماعت پرتنقید میرا مقصد نہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کہتے ہیں کہ گالم گلوچ کرنے والوں کی اسمبلی رکنیت معطل کرسکتا ہوں، خواتین کے خلاف غلیظ زبان کا استعمال شرمناک ہے، ایک جماعت ملک کوعدم استحکام کا شکار نہ کرے۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ انتشار اور نفرت کی سیاست کو دفن کرنا ہوگا، اسمبلی کارروائی کا 70 فیصد وقت اپوزیشن کو دیا جب کہ 2014 میں پی ٹی آئی نے دھاندلی کا مقدمہ کیا تھا، ڈیجیٹل دہشت گردی نے پورے ملک میں پنجے گاڑ لیے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر