امریکی سینیٹ میں پاکستان اور چین مخالف بل پیش
امریکی سینیٹ میں پاکستان اور چین مخالف بل پیش کردیا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق پاکستان اور چین مخالف بل ری پبلکن سینیٹرمارکوروبیونے پیش کیا۔
امریکی سینیٹ میں پیش کیے گئے بل میں چین کے بڑھتے اثر و رسوخ اور پاکستان کی جانب سے مبینہ خطرات سے نمٹنے کے لیے بھارت کی مدد کا وعدہ کیا گیا۔
بل میں امریکہ پر بھارت کے ساتھ اسرائیل، کوریا، جاپان اور نیٹو جیسے اتحادیوں کی طرح کا برتاؤ کرنے پر زور دیا گیا ہے۔
بل میں بھارت کے خلاف مبینہ اقدامات پر پاکستان کی امداد روکنے اور کانگریس کو آگاہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
